Buy website traffic cheap

مس یونیورس2018 اعزاز

مس یونیورس2018 کا اعزاز فلپائنی حسینہ نے جیت لیا

لاہور(ویب ڈیسک) تھائی لینڈ میں ہوا مس یونیورس 2018 کا مقابلہ فلپائن کی حسینہ نے اپنے نام کرلیا ۔ 24 سالہ فلپائنی حسینہ کیٹری اونا گرے نے سب حسیناوں کو پیچھے چھوڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا۔
ذرائع کے مطابق :تھائی لینڈ کے دارالحکومت “بینکاک”میں مس یونیورس 2018 کا فائنل منعقد کیا گیا جس میں مختلف ممالک سے 93 حسیناوں نے حصہ لیا، رواں سال مارچ میں مس فلپائن بننے والی کیٹری اونا گرے نے تمام حسیناوں کو پیچھے چھوڑ کر مس یونیورس کا تاج اپنےنام کیا۔فلپائنی حسینہ کیٹری اونا گرے کو سابق مس یونیورس نے تاج پہنایا جب کہ مس ساوتھ افریقہ پہلی اور مس وینزویلا دوسری رنر اپ قرار پائیں۔ 66 ویں مس یونیورس پیجنٹ کی تھیم خواتین کو مزید بااختیار بنانا تھی جب کہ اس سال مقابلے کی تمام ججز بھی خواتین ہی تھیں۔

لالی ووڈ کی مشہور اداکاراﺅں کی اصل عمر کتنی ہے؟
لاہور(ویب ڈیسک )آپ سے کئی لوگوں سے سن رکھا ہےکہ آج کل کے دور میں مرد سے اس کی تنخواہ اور عورت سے اس کی عمر کبھی نہیں پوچھنی چاہیے مگر ہماری اداکارہ میرا تو اس حوالے سے بہت شہرت رکھتی ہیں جن کی عمر 18سال سے آگے بڑھ کر نہیں دے رہی۔ اداکارہ میرا پر ہی کیا موقوف، یہاں اور بہت سی اداکارائیں بھی ایسی ہیں جو عمر چھپانے کی کوشش میں سرگرداں نظر آتی ہیں۔ آئیے ذیل میں آپ کو کچھ معروف اداکاراﺅں کی اصل عمر بتاتے ہیں جسے جان کر یقینا آپ حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے۔
صبا قمر منجھی ہوئی اداکارہ ہیں جو 5اپریل 1984کو پیدا ہوئیں، چنانچہ اس لحاظ سے اس وقت ان کی عمر 34سال ہو چکی ہے۔ تاہم وہ اصل عمر سے کہیں کم عمر نظر آتی ہیں۔ سجل علی کی عمر 24سال ہے۔ وہ 17جنوری 1994ءکو پیدا ہوئیں۔ماہ نور بلوکا حسن بہت سوں کو حیران کیے رکھتا ہے۔ وہ 14جولائی 1970کو پیدا ہوئیں اور اس وقت 49سال کی ہیں لیکن دیکھنے والوں کی مجال کہ انہیں 25سال سے زائد عمر کی سمجھیں۔نیلم منیر کی عمر اس وقت 33سال ہے۔ وہ 20مارچ 1985ءکو پیدا ہوئی تھیں۔عروہ حسین 2جولائی 1991کو پیدا ہوئیں چنانچہ اس وقت 27سال کی ہیں۔عائشہ خان اس وقت 38سال کی ہیں۔ ان کی تاریخ پیدائش 27ستمبر 1982ہے۔ماورا حسین 28ستمبر 1992کو پیدا ہوئیں اوراس وقت 26سال کی ہیں۔پاکستان معروف اداکار ماہرہ خان پاکستان کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ میں بھی کامیابیاں سمیٹنے والی ماہرہ خان اس وقت 34سال کی ہیں۔ وہ 21دسمبر 1984کو پیدا ہوئیں۔مہوش حیات پاکستان میں ہر سال ایک کے بعد ایک سپرہٹ فلم دینے والی لالی ووڈ کی کامیاب ترین اداکارہ مہوش حیات اس وقت 35سال کی ہیں۔ وہ 1983میں پیدا ہوئی تھیں۔میرا جی میرا جی تو آپ کو اپنی اصل عمر کبھی نہیں بتائیں گی لیکن ہم آپ کو بتائے دیتے ہیں۔ وہ اس وقت 43سال کی ہیں۔ سائرہ شہروز کی عمر اس وقت 30سال ہے۔ وہ 20اپریل 1988کو پیدا ہوئیں۔