Buy website traffic cheap

موبائل

در آمد شدہ موبائل فون بند کیے جانے کے حوالے سے اہم فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک) کچھ دن قبل حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا درآمد شدہ موبائل فونز کی رجسٹریشن کے حوالے سے اور واضح کیا گیا تھا کہ جن فونز کی رجسٹریشن آج رات 12 بجے تک نہیں ہوگی ان کو بند کر دیا جائے گا- مگر اب درآمد شدہ فونز کی رجسٹریشن کے حوالے سے تاریخ میں توسیع کی ہدایت کی گئی ہے- رپورٹس کے مطابق کمیٹی کی جانب سے وزیر آئی ٹی خالد مقبول صدیقی کوپی ٹی اے کو رجسٹریشن کے دورانیے میں توسیع کی ہدایت کی گئی ۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کااجلاس سینیٹر روبینہ خالد کی صدارت میں ہوا، جس میں ایف بی آر، پی ٹی اے، کسٹمز اور وزارت آئی ٹی کے حکام پیش ہوئے۔

اجلاس میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ موبائل رجسٹریشن کے حوالے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جب بغیر تیاری کے کام شروع کیا جائے گا تو ایسا تو ہوگا۔اس پر کسمٹرز اور ایف بی آر حکام نے بریفنگ دی کہ 15 جنوری تک رجسٹرڈ نہ ہونے والے موبائل فونز پر 10 فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر اب تک 37 ہزار موبائل فون رجسٹرڈ کرچکے ہیں جبکہ ڈیوٹی اور ٹیکسز ادا نہ کرنے والوں کو آن لائن ادائیگی کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیر آئی ٹی خالد مقبول صدیقی نے بتایا کہ براڈ بینڈ اور موبائل نیٹ ورک کی توسیع کے لیے ڈیوٹیز میں کمی ہونی چاہیے، ایک ایسا طریقہ کار نکالنا چاہیے جس سے غریب صارفین پر بوجھ کم پڑے۔اجلاس میں چیئرپرسن کمیٹی روبینہ خالد نے کہا کہ استعمال شدہ اور نئے موبائل فونز پر ڈیوٹیز کے بارے میں وضاحت کی جائے، پی ٹی اے کی موبائل رجسٹریشن کے حوالے سے آگاہی مہم بہت فرسودہ ہے، لوگ خوف میں مبتلا ہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہونے جارہا ہے۔انہوں نے پوچھا کہ کیا پی ٹی اے نے غیر ملکی ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے نیا سسٹم نصب کیا ہے؟ کہا جارہا ہے اس میں کوئی امریکی کمپنی بھی ملوث ہے۔

جس پر پی ٹی اے حکام نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سسٹم پی ٹی اے نے نہیں بلکہ موبائل کمپنیوں نے لگایا ہے۔اس پر چیئرپرسن نے کہا کہ کیا اس نظام سے سائبر سیکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، کمیٹی کو اس پر شدید تحفظات ہیں اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے۔بعد ازاں قائمہ کمیٹی نے درآمد کیے جانے والے موبائلز کی رجسٹریشن کے دورانیے میں توسیع کی ہدایت کرتے ہوئے اسے 60 روز تک کرنے کی سفارش کردی۔

اس سے قبل پی ٹی اے نے اعلان کیا تھا کہ آج (منگل) رات 12 بجے تک استعمال ہونے والے موبائل فون کار آمد ہوں گے اور ان کے علاوہ تمام سمگل شدہ، چوری یا چھینے گئے موبائل فونز بند کردئیے جائیں گے۔