Buy website traffic cheap


اسلام آباد میں کل سے موبائل یوٹیلیٹی سٹورز کا آغاز کیا جائے گا

لاہور(کامرس ڈیسک)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر عمر لودھی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کل سے موبائل یوٹیلیٹی سٹورز کا آغاز کیا جائے گا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن کی صورتحال میں اگرچہ دن میں بنیادی ضرورت کی اشیاء کی دکانیں کھلنے کی اجازت ہے لیکن وہاں قیمتوں پر کنٹرول کا کوئی نظام موجود نہیں ہے۔اس حوالے سے عمر لودھی کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کا نیٹ ورک نچلی سطح پر منتقل ہونا چاہیے جس کے لیے اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ مل کر کل سے موبائل سٹورز کھولے جائیں گے۔عمر لودھی نے بتایا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے گزشتہ ایک ماہ میں 8 ارب روپے کی سیل کی گئی جب کہ جنوری سے اب تک یوٹیلٹی سٹورز پر مجموعی طور پر 25 ارب روپے کا سامان فروخت کیا گیا۔

عمر لودھی کا کہنا تھا کہ پہلے روزانہ کی بنیاد پر 2 ہزار ٹن آٹا فروخت کیا جا رہا تھا جو کہ اب بڑھ کر 7 ہزار ٹن ہے۔انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی، آٹے کا مسئلہ نہیں، دالوں کی درآمد میں مسئلہ آیا ہے مگر 2 دن تک دالوں کی فراہمی کا مسئلہ بھی حل کردیا جائے گا۔عمر لودھی نے کہا کہ عید الفطر تک 19 اشیاء پر سبسڈی جاری رہے گی، یہ سبسڈی ضرورت مندوں کے لیے ہے۔

ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کے مطابق ملک میں رمضان کے بعد مزید 200 یوٹیلیٹی سٹورز کھولے جائیں گے۔