Buy website traffic cheap


موڈرنا کا اومی کرون کے لیے بوسٹر ویکسین تیار کرنے کا اعلان

واشنگٹن: موڈرنا کمپنی نے اومی کرون کے لیے بوسٹر ویکسین تیار کرنے کا اعلان کر دیا ،

 

اس حوالے سے امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ہم نئے کورونا وائرس کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے، ہم صرف اتنا جانتے ہیں کہ یہ انتہائی خطرناک وائرس ہے،واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے جنوبی افریقہ میں دریافت ہوئی کورونا وائرس کی نئی قسم کو تشویشناک ویریئنٹ قرار دیتے ہوئے اسے یونانی حرف اومیکرون کا نام دیا ہے۔

 

خیال رہے کہ امریکی دوا ساز کمپنی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ موڈرنا کی کووڈ ویکسین برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں پائے جانے والے وبائی کورونا وائرس کی نئی اور زیادہ متعدی اقسام کے خلاف بھی کام کرتی ہے۔