Buy website traffic cheap

محمد عامر

محمد عامر کے دورہ انگلینڈ کی راہ سے آخری رکاوٹ بھی ہٹ گئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آ گیاہے جس کے بعد اب وہ انگلینڈ روانگی کیلئے کلیئر ہو گئے ہیں اور امکان ہے کہ جلد ہی اڑان بھریں گے۔

تفصیلات کے مطابق محمد عامر کے علاوہ مساجر عمران خان کا بھی دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیاہے اور قواعد کے مطابق اب دونوں کھلاڑی سفر کے اہل ہو گئے ہیں۔

محمد عامر اور محمد عمران مقامی ہوٹل کے بائیو سیکیور ماحول میں مقیم ہیں جن کا دوسرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی کر لیا گیا ہے،دورہ انگلینڈ کیلئے ٹیم میں شامل کرنے کے بعد محمد عامر کا دو مرتبہ کرونا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، ایک رپورٹ منفی آ گئی جبکہ دوسرے ٹیسٹ کا نتیجہ بھی منفی آ گیاہے۔