Buy website traffic cheap

Mohsin Naqvi's visit to Sia Lakot, visits to hospitals, anger over non-availability of medical supplies

محسن نقوی کی سیا لکوٹ آمد، ہسپتالوں کا دورہ ،سہو لتوں کی عدم دستیابی پربرہم

لاہور:وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے سیالکوٹ میں گورنمنٹ سردار بیگم سول ہسپتال سیالکوٹ اورعلامہ اقبال میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔گورنمنٹ سردار بیگم ہسپتال میں طبی سہولتوں کا فقدان تھا، بیڈزخراب اور دیواریں سیم زدہ تھیں۔ہسپتال کے ا ندر سے گزرنے والے سیوریج کے باعث گندے پانی کی بدبوآرہی تھی اور کلاس رومز کی ناگفتہ حالات تھی۔مریضوں کے تیماردار فرش پر بیٹھنے پر مجبورتھے جبکہ چھتوں کا پلستر بھی اکھڑا ہوا تھا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور ری ڈیزائن کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ کا گورنمنٹ سردار بیگم سول ہسپتال بھی اپ گریڈ ہوگا۔ سردار بیگم سول ہسپتال کی اپ گریڈیشن پر 21 کروڑ روپے لاگت آئے گی، ہسپتال کا21 ہزار مربع فٹ ایریا اپ گریڈ ہوگا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا جائزہ لیا۔وزیر اعلی محسن نقوی مختلف وارڈز گئے، مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے استفسار کیا۔ وزیراعلی نے ایمرجنسی، آئی سی یو، گائنی، لیب اور دیگر وارڈز کا معائنہ کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے بیسمنٹ، گراونڈ اور فرسٹ فلور کا تفصیلی دورہ کیا اور کلاس رومز کی خراب صورتحال پرناراضگی کااظہار کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے ہسپتال میں بزرگ خاتون کا مسئلہ سنا اور ڈپٹی کمشنر کو حل کے لئے ہدایات دیں۔وزیر اعلی محسن نقوی نے علامہ اقبال میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے ہسپتال میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔وزیراعلی نے کہا کہ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر 70 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا 65 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کا ایک لاکھ مربع فٹ ایریا ری ویمپ ہوگاجبکہ دوسرے مرحلے میں ہسپتال کے باقی ماندہ50ہزارمربع فٹ ایریا کو اپ گریڈ کیاجائے گا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے مختلف وارڈز میں جاری کاموں کا مشاہدہ کیا۔وزیر اعلی نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو اعلی معیار کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ہسپتال کو اپ گریڈیشن کے بعد جلد دوبارہ آپریشنل کر دیا جائے گا۔