Buy website traffic cheap


اچھے کردار کا انتخاب کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا :مومل شیخ

کراچی (ماینٹرنگ ڈیسک) اداکارہ مومل شیخ نے کہا ہے کہ معیاری پروڈکشن کے لئے ہمیں سکرپٹ کے ساتھ کرداروں کو بھی دیکھنا پڑتا ہے ،ڈرامہ سیریل ”یاریاں “میں فنکاروں کا انتخاب عمدگی سے کیا گیا ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کے لئے اچھے کردار کا انتخاب کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا ،مجھے بھارتی فلم میں کام کرکے بھی تجربہ ملا لیکن فی الحال فلمون میں کام کرنے کا ارادہ نہیں ہے حالانکہ آفرز آتی رہتی ہے۔ میں بطور ہدایتکار فلم بنانے کی خواہش مند ہوں ،ابو (جاوید شیخ)کی نئی فلم میں ان کی معاونت کروں گی۔