Buy website traffic cheap


وزیراعظم صاحب کورونا وائرس سے نوجوان بھی مررہے ہیں ،مومنہ مستحسن

مومنہ مستحسن نے وزیراعظم عمران خان سے کورونا وائرس کے حوالے دیے گئے نوجوانوں کے حوالے سے بیان پر نظر ثانی کی اپیل کردی ۔تفصیلات کے مطابق راحت فتح علی خان کے ساتھ آفریں آفریں جیسے مقبول نغمے سے شہریت حاصل کرنے والی پاکستان کی مشہور گلوکارہ مومنہ مستحسن نے وزیراعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ انہوں نے اپنے حالیہ قوم سے خطاب کے دوران جو کہا ہے اس پر غالباً نظر ثانی کی ضرورت ہے۔
معروف گلوکارہ نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ مہلک کورونا وائرس سے نوجوان بھی محفوظ نہیں ہیں، اور دنیا بھر میں نوجوان بھی اسکا تیزی شکار ہورہے ہیں۔ اس موقع پر غلط اطلاعات کافی نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔
ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے مومنہ مستحسن نے وزیراعظم عمران خان کے ٹائیگر فورس کے اعلان اچھا اقدام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ رضاکاروں کی نیگرانی کی جائے اور ان کے ڈیلی ٹیسٹ بھی کی جائیں۔