Buy website traffic cheap


منی لانڈرنگ کیس؛ شہباز شریف 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیس) منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت نے شہباز شریف کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

اس موقع پر نیب کی جانب سے شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی جس کو عدالت نے منظور کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا، عدالت نے شہباز شریف کو دوبارہ 13 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

سماعت کے دوران وکیل امجد پرویز کی جگہ شہباز شریف نے خود دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے حوالے سے کچھ کہنا چاہتا ہوں، ہمارے والد کے اثاثے ہماری جلا وطنی میں تقسیم ہوئے، جب میں پاکستان آیا تو اپنے اثاثے بچوں میں تقسیم کردیے، میرے آفس ہولڈر ہونے کی وجہ سے مجھ پر الزام ہے کہ میرے بچوں کے پیسے بڑھے ہیں