Buy website traffic cheap


آئی پی ایل میں منی لانڈرنگ کا انکشاف

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)فنانشل کرائمز انفورسمنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے 44 بینک منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں جب کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں بھی منی لانڈرنگ کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ میں بھارتی نوادرات کے سمگلر بھی ملوث ہیں۔ فنانشل کرائمز انفورسمنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سونے اور ہیروں کے بھی منی لانڈرنگ میں استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ میں بھی منی لانڈرنگ کا استعمال ہوا ہے، بھارتی بینکوں نے 3201 غیر قانونی ٹرانزیکشنز کے ذریعے 1.53 بلین ڈالرز کی منی لانڈرنگ کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی بینکوں کی ڈومیسٹک برانچز نے فنڈ وصول کیے یا آگے بھجوائے۔فنانشل کرائمز انفورسمنٹ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی بینکوں کی بیرونِ ملک برانچز کو منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا گیا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کا یہ پیسہ دہشت گردی، منشیات اور مالی فراڈ میں استعمال کیا گیا۔ فنانشل کرائمز انفورسمنٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی بینکوں کی جانب سے یہ منی لانڈرنگ 2011ء سے 2017ء کے دوران کی گئی۔ مشتبہ سرگرمیوں کی رپورٹ امریکی بینکوں نے فنانشل کرائمز وغانفورسمنٹ میں جمع کرائی ہے۔