
دنیا کی خوبصورت ترین خاتون کون ہے؟ تصویر سامنے آگئی
لاہور(ویب ڈیسک) قدیم زمانوں میں یونانی باشندے انسانوں کی خوبصورتی ناپنے کے لیے ’بیوٹی فائی رول‘ کا فارمولا استعمال کرتے تھے۔ اسی فارمولے کو بنیاد بناتے ہوئے سائنسدانوں نے ’گولڈن ریشو‘ کا ایک فارمولا تیار کیا تھا جس کے ذریعے دنیا کی معروف خواتین کی خوبصورتی کا ناپا گیااور آپ یہ سن کر حیران ہوں گے کہ اس پیمائش میں امریکی ماڈل بیلا حدید دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار پائی ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بیلا حدید کی آنکھوں، ناک، اور ہونٹوں کی جگہ (Placement)کی وجہ سے ’گولڈن ریشو‘ نے اسے دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار دیا ہے۔ بیلا کے علاوہ بیونسے، امبر ہرڈ، اریانا گرانڈے، کیٹ موس اور کیرا ڈیلیونجن سمیت درجنوں معروف ماڈلز و اداکاراﺅں کا حسن اس پیمانے پر پرکھا گیا۔ ان میں بیلا حدید کی ریٹنگ سب سے زیادہ 94.35آئی۔ ان خواتین کے عوارض کی پیمائش ہارلے سٹریٹ سرجن ڈاکٹر جولیان ڈی سلوا نے کی۔ انہوں نے ان خواتین کی آنکھوں، ماتھے، ناک، ہونٹوں، جبڑوں، ٹھوڑی اور کانوں کی ساخت، ان کے درمیان فاصلے اور ان کی موجودگی کی جگہ کی پیمائش کرکے گولڈن ریشو کے اصول کے ذریعے تناسب نکالا۔ ڈاکٹر جولیان کا کہنا تھا کہ بیلا حدید واضح فاتح قرار پائی کیونکہ باقی خواتین کی ریشو اس سے بہت کم آئی۔ بیلا کی ٹھوڑی کی ریشو 99.7فیصد آئی جو 100فیصد سے صرف 0.3فیصد کم، یعنی پرفیکٹ ہونے کے بالکل قریب تھی۔