سویّاں:برصغیر انڈو پاک کی مقبول ترین میٹھی ڈش
یہ بھی برصغیر انڈو پاک کی مقبول ترین میٹھی ڈش ہے جسے رمضان المبارک میں بھی نہایت ذوق و شوق سے کھایا جاتا ہے اور عید کے روز بھی متعدد گھرانوں میں منہ میٹھا کرنے کے لئے سویاں پکائی جاتی ہیں۔
سویاں پاستہ کی ایک قسم ہے، جس کا تعلق اسپیگیٹی کے گھرانے سے ہے لیکن یہ اسپیگیٹی کے مقابلے میں نسبتاً باریک ہوتی ہیں۔ یہ شاندار میٹھا سیویوں کو چینی اور مکھن یا گھی میں ملا کر بنایا جاتا ہے جس میں خوبصورتی اور ذائقہ دینے کے لیے میوہ جات کو شامل کیا جاتا ہے۔ سیویوں کو خاص مواقع اور تقریبات میں دسترخواں کی زینت بنایا جا تا ہے۔ نیچے دیئے گئے لنک پر جا کر آپ سویاں پکانے کی آسان ترکیب جان سکتے ہیں۔ (بشکریہ: فوڈ ٹریبون)