محمد آصف کی حکومت سے سنوکر کلبز کھولنے کی اپیل

لاہور(سپورٹس ڈیسک)کورونا وائرس سے پریشان ورلڈ سنوکر چیمپئین محمد آصف نے سنوکر کلبز کھولنے کی اپیل کردی۔

اپنے ویڈیو پیغام میں محمد آصف نے وزیراعظم عمران خان سمیت تمام اعلی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ چیمپئین ہونے کے باوجود میرا ذریعہ معاش سنوکر کلب ہے۔

محمد آصف نے کہا کہ مجھ سمیت سنوکر سے وابستہ سب لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔ کلب اور اکیڈمی سے ہی روزی روٹی چلتی ہے، میرا کوئی دوسرا ذریعہ معاش نہیں، کورونا وائرس کے باعث دو ماہ سے سنکوکر کلبز بند ہیں۔ حکومت دیگر کاروبار کھول رہی ہے تو ہمیں سنوکر کلبز بھی کھولنے کی اجازت دی جائے۔ یقین دہانی کرواتے ہیں کہ حکومتی ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔