Buy website traffic cheap


محمد حفیظ نے فکسرزکی ٹیم میں واپسی کی مخالفت کردی

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے فکسرز کی ٹیم میں واپسی کی مخالفت کردی،آل را¶نڈر نے کہا کہ محمد عامر میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں لیکن میں کسی شخص کے نہیں جرم کیخلاف ہوں، ریٹائرمنٹ ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔

شرجیل خان کے حوالے سے سوال پر حفیظ نے کہا کہ میں کسی کا نام نہیں لینا چاہتا مگر پاکستان کو بدنام کرنے والے کسی بھی کھلاڑی کو واپس ٹیم میں نہیں دیکھنا چاہوں گا، یہ کھلاڑی کوئی بھی کام کریں لیکن ان کو ملک کی نمائندگی کا موقع دینا مناسب نہیں۔