Buy website traffic cheap


ملتان سلطانز پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

لاہور(ویب ڈیسک): ملتان سلطانز گیارہ پوائنٹس کے ساتھ پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی، پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی دوسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے، کراچی کنگز چوتھے اور لاہور قلندرز پہلی بار پانچویں نمبر پر آ گئی۔ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آخری نمبر پر ہے۔

پی ایس ایل کے سنسنی خیز مقابلے جاری، میگا ایونٹ کے 23 میچز مکمل ہو گئے، پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ سلطانز، اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرنیوالی پہلی ٹیم بن گئی۔ پوانٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کی دوسری، اسلام آباد یونائیٹڈ کی تیسری اور کراچی کنگز کی چوتھی پوزیشن ہے۔ پشاور کے دو، اسلام آباد کا ایک اور کراچی کنگز کے تین میچز ابھی باقی ہیں۔ لاہور قلندرز، کراچی کنگز کو ہرانے کے بعد پہلی بار پانچویں نمبر پر آ گئی۔ بین ڈنک نے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ لاہور قلندرز کے تین میچز ابھی ہونے ہیں جس میں کامیابی انہیں پلے آف مرحلے میں پہنچا سکتی ہے۔ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پے درپے شکست کے بعد آخری نمبر پر آ گئی ہے۔ اس کے ابھی صرف دو میچز باقی ہیں۔