Buy website traffic cheap


ملتان سلطانز نے ناکامیوں کا ازالہ کرنے کی ٹھان لی

کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل میچزکے دوران بطور ٹیم غلطیاں ہوئیں،انھیں نہ دہراتے ہوئے جیت کی راہ پر گامزن ہوں گے۔ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہاکہ کراچی میں منعقدہ میچز کی کارکردگی ماضی کا حصہ بن چکی ہے، وہاں ہونے والی شکستوں اور فتوحات سے قطع نظر ابوظبی میں نئے عزم اور حوصلے کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

5میچز میں 4 شکستوں کے سوال پر انھوں نے کہا کہ بیٹنگ یا بولنگ کسی ایک کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا، بطور ٹیم غلطیاں ہوئی ہیں،ہم نے فارغ وقت میں ان پر غور کیا، میری ساتھی کھلاڑیوں سے بھی بات ہوئی، کوشش کریں گے کہ ابوظبی میں یہ غلطیاں نہ دہراتے ہوئے جیت کی راہ پر گامزن ہوں، ٹیم کو بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

ایک سوال پر محمد رضوان نے کہا کہ ملتان سلطانز کا اسپن کا شعبہ دیگر ٹیموں سے زیادہ مضبوط ہے مگر ابوظبی میں سابقہ تجربے کے مطابق میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ وہاں فاسٹ بولرز کو زیادہ مدد ملتی ہے، اچھی لائن و لینتھ پر گیند کرنے والے پیسرز زیادہ کامیاب ہو سکتے ہیں،بہرحال میرا تجربہ 2 سال قبل کا ہے،اس بار پچ اسپنرز کیلیے سازگار ہوئی تو ہمارے پاس فائدہ اٹھانے کا زیادہ موقع ہوگا،ابوظبی میں بھی کراچی کی طرح ہائی اسکورنگ میچز ہوسکتے ہیں۔

محمد رضوان نے کہا کہ کارکردگی کی بنیاد پر مجھے پرستار پسند کرتے ہیں،بابر اعظم کے ساتھ مجھے بھی اہم پلیئر قرار دیا جائے تو خوشی ہوتی ہے، کبھی کبھی ٹیم کی ضرورت کے مطابق پرفارم کرنے کا دباو? بھی ہوتا ہے، پوری کوشش کرتا ہوں کہ ٹیم اور پرستاروں کی توقعات پر پورا اتروں مگر نتائج اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہیں