Buy website traffic cheap


ملتان سلطانز کو سپر اوور میں شکست؛ کراچی کنگز فائنل میں پہنچ گئی

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے کوالیفائر ون میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں کراچی کنگز ملتان سلطانز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 5 کے پہلے کوالیفائر میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا میچ ٹائی ہوگیا، ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 141 رنز بنائے جب کہ ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے بھی 141 رنز بنائے جس کے بعد سپراوور میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کےلیے 14 رنزکا ہدف دیا تاہم ملتان سلطانز کی ٹیم صرف 9 رنز ہی بناسکی اور کراچی کنگز میچ 4 رنز سے جیت کر فائنل میں پہنچ گیا۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بالنگ کا فیصلہ کیا اور حریف ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ملتان سلطانز کے روی بوپارہ 40 رنز بنا کر ٹاپ اسکور اور سہیل تنویر 25 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ ذیشان اشرف نے 21 رنز، ایڈم لیتھ 9، کپتان شان مسعود 3، ریلے روسو 5، خوشدل شاہ 17 اور شاہد آفریدی نے 12 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے 1 جبکہ وقاص مقصود اور ارشد اقبال نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔میچ سے قبل آنجہانی کوچ ڈین جونز کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، ان کی تصویر لگا کر احترام میں خاموشی اختیار کی گئی، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے گراو¿نڈ میں جمع ہوکر ڈین جونز کے نام کا پہلا حرف ڈی بنایا، اور سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ میں شرکت کی۔