Buy website traffic cheap


میرے برے وقت نے مجھے سچے دوستوں کی پہچان کروا دی، صاحبہ افضل

سینئر اداکارہ صاحبہ افضل کا کہنا ہے کہ ان کے برے وقت نے انہیں سچے دوستوں کی پہچان کروا دی ہے۔حال ہی میں صاحبہ نے اپنے ایک انٹرویو میں بیٹیوں کے بارے میں ایک بیان دیا تھا جس کے بعد سے انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔

اس موقع پر اداکارہ جویریہ سعود نے صاحبہ کی حمایت میں سوشل میڈیا پر ایک خصوصی پیغام لکھا۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ’میرے برے وقت نے مجھے سچے دوستوں کی پہچان کروادی۔

واضح رہے کہ جویریہ سعود نے اپنے پیغام میں لکھا ہےکہ ’میں صاحبہ کو ایک بہن کے طور پر جانتی ہوں۔ وہ بہت نرم دل اور حساس انسان ہیں، میں نے انہیں اللہ تعالیٰ سے بیٹی کے لیے د±عائیں مانگتے ہوئے دیکھا ہے اور پھر اللہ کی دین پر شکر اور صبر بھی کرتے دیکھا ہے‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ’جو بھی صاحبہ نے کہا، اس کا وہ مطلب نہیں تھا جو لوگوں نے سمجھا، میں صرف اتنا کہنا چاہوں گی کہ اکثر اپنی بات سمجھانے کے لیے غلط الفاظ کا چناوں ہوجاتا ہے اور انسان خطا کا پتلا ہے۔