Buy website traffic cheap


نیب لاہور کی 21 سالہ تاریخ کی بڑی پلی بارگین منظور

لاہور(سپورٹس ڈیسک) نیب لاہور کیجانب سے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے گرینڈ ایونیو ہاوسنگ سوسائٹی کیس میں 21 سالہ تاریخ کی بڑی پلی بارگین منظور کرلی گئی۔

ڈی جی نیب لاہور کی سربراہی میں 5 مئی کو ریجنل بورڈ میٹنگ منعقد کی گئی جس میں گرینڈ ایونیو سوسائٹی کیس کے ملزمان کیجانب سے پیش کردہ مجموعی 2 ارب 25 کروڑ مالیتی پلی بارگین درخواست پر منظوری دی گئی۔ ملزم ریاض احمد چوہان و دیگر کیجانب سے 2 ارب 25 کروڑ کی پلی بارگین درخواست کی احتساب عدالت لاہور نے بھی توثیق کردی۔

ترجمان نیب لاہور کے مطابق پلی بارگین میں گرینڈ ایونیو ہاﺅسنگ سوسائٹی کے 2150 متاثرین کو ریلیف فراہم کروایا جا رہا ہے اور پلی بارگین پر عمل درآمد کیلئے ملزم کی4 قیمتی جائیدادیں بحق سرکار رکھنے کی منظوری دے دی گئی۔

ملزم کی رہن کی گئی جائیدادوں میں فیروز پور روڑ پر وسٹا کیش اینڈ کیری اور ڈی ایچ اے فیز-8 میں 3 قیمتی اپارٹمنٹ، DHA-8 میں موجود 68 بیش قیمت اپارٹمنٹ اور موضع شہزادہ، ماڈل ٹاﺅن میں 52 کنال قیمتی اراضی بھی شامل ہیں، ملزم سے 75 کروڑ 53 لاکھ کی رقم پہلی قسط کے طور پر بحق سرکار وصول کرلی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ 3 سال کے دوران نیب لاہور بدعنوان عناصر سے 75 ارب سے زائد کی رقم برآمد کروانے میں کامیاب ہوا ہے۔