Buy website traffic cheap

احسن اقبال, گرفتار, نیب

سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کو گرفتارکرلیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک): قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری احسن اقبال کو گرفتار کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ نیب راولپنڈی کی جانب سے احسن اقبال کو 23 دسمبر بروز پیر کو طلبی کا سمن جاری کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز احسن اقبال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ نیب کے بلوانے پر ضرور جائیں گے۔ سپورٹس سٹی منصوبہ میں کوئی کرپشن نہیں کی۔ میرا اس منصوبہ کے تعمیراتی کام سے کوئی تعلق نہیں، کرپشن کے بے بنیاد الزامات سے کردار کشی کی جا رہی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ نارووال ہندوستان کا حصہ نہیں، پاکستان میں ہے۔ پشاور بی آر ٹی کے ہوتے کسی اور منصوبے کی تفتیش ایک مذاق ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نیازی کی فرمائش ہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر لیڈر اندر کریں۔