Buy website traffic cheap

LNG Case, Shahid Khaqan Abbasi, IHC, Bail , NAB

نیب نے شاہد خاقان عباسی کی درخواست ضمانت کی مخالفت کردی

لاہور(ویب ڈیسک): قومی احتساب بیورونے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائردرخواست ضمانت کی مخالفت کردی ہے، نیب کی جانب سے چوبیس صفحات پر مشتمل جواب عدالت میں جمع کروادیا ہے.

نیب کا شاہد خاقان عباسی پر من پسند کمپنیوں کو نوازنے کا منصوبہ بنانے کا الزام ہے۔ نیب نے کہا شاہد خاقان عباسی نے کابینہ سے بھی حقائق چھپا کر دھوکا دیا، ایل این جی کی یومیہ ضرورت زیادہ بتا کر زیادہ ٹرمینل لگا کر من پسند کمپنیوں کو نوازنے کا منصوبہ بنایا گیا، ایل این جی کی یومیہ ڈیمانڈ 1200 کیوبک فٹ بتا کر ایک سے زیادہ ٹرمینل لگانے کی بنیاد تیار کی گئی، ایک سے زیادہ ٹرمینل لگانے کا مقصد پسندیدہ کمپنیوں کو ٹھیکے دیکر نوازنا تھا۔ قومی احتساب بیورو نے کہا ایل این جی کا انتظام منصبوے کے تحت سوئی سدرن گیس کے بجائے انٹرسٹیٹ گیس کمپنی کو دیا گیا، شاہد خاقان عباسی نے کابینہ سے بھی دھوکہ کیا اور ٹرمینل کی قیمت سے متعلق درست حقائق نہیں بتائے، جلدی میں دوسرا ٹرمینل بھی بنا دیا گیا، ٹرمینل کی لاگت کے باعث ایل این مہنگی بھی ہوگئی، یومیہ ایل این جی ضرورت جانچنے کے لئے شاہد خاقان نے کوئی بھی سٹڈی نہیں کروائی۔