
نیب کا بینک آف پنجاب کے اعلیٰ افسران کے خلاف انکوائری کا آغاز
لاہور(ویب ڈیسک) نیب نے بینک آف پنجاب کے صدر سمیت دیگر اعلیٰ افسران کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق : نیب نے بینک آف پنجاب کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔ نیب کی جانب سے دی بینک آف پنجاب کے سابق صدر مصطفیٰ ہمدانی سمیت دیگر اعلیٰ افسران کو 13 مارچ کو اسلام آباد طلب کیا گیا ہے۔ نیب نے الزام عائد کیا ہے کہ بینک کے صدر اور دیگر اعلیٰ افسران نے من پسند کمپنیوں کو قرضے دیے ہیں۔ خیال رہے کہ بینک آف پنجاب کے گروپ ہیڈ مصطفیٰ ہمدانی نے حال ہی میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔