Buy website traffic cheap


کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کا طرز زندگی تبدیل ہوگیا، نادیہ حسین

 

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کا طرز زندگی تبدیل ہوگیا۔

احسن خان کے شو میں بطور مہمان شرکت کرنے والی نادیہ حسین نے کورونا وائرس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہم لوگ صرف لاک ڈاﺅن کی بات کر رہے ہیں لیکن در حقیقت اس وقت ہمیں لاک ڈاﺅن ختم ہونے کے بعد کی تیاری کرنی چاہیے، مساجد میں کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے حفاظتی تدابیر پر ابھی سے کام شروع کردینا چاہیے تاکہ لوگ پہلے سے ان معاملات کے لیے ذہنی طور پر تیار رہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بدقسمتی سے ہم اس وقت صرف لاک ڈاﺅن پر ہی توجہ دے رہے ہیں جوکہ میرے نزدیک غلط عمل ہے، لاک ڈاﺅن وقت کی ضرورت ہے لیکن ہمیں بعد کی صورحال پر بھی نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔نادیہ حسین نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا تبدیل ہوگئی ہے، ہمارا اٹھنا بیٹھنا، لوگوں سے ملنا یہاں تک کہ ہمارا طرز زندگی خاصا بدل گیا ہے اس وقت ہمیں نازک صورتحال کو سمجھنے کی ضرورت ہے جوکہ ہم نہیں کر رہے۔