
میرے ہرایک چاہنے والے نے مجھے بے مثال امید اورطاقت دی، نادیہ جمیل
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ناموراداکارہ وسماجی کارکن نادیہ جمیل کا کہنا ہے کہ ان کے ہرایک چاہنے والے نے انہیں بے مثال امید اور طاقت دی ہے۔
کینسرجیسے موذی مرض کو شکست دینے والی ناموراداکارہ وسماجی کارکن نادیہ جمیل نے اپنے مداحوں کودعائووں اورنیک تمنائوں کے لیے بے حد شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی محبت، پیغامات اور تعاون مجھے بہت خوش کرتا ہے۔ میں سارے پیغامات کو پڑھتی ہوں اورآنسوئوں کے ساتھ مسکراتی ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ میں ہر ایک کے پیغام کا جواب نہیں دے سکتی پرمیرے ہر ایک چاہنے والے نے مجھے بے مثال امید اور طاقت دی ہے۔
All of you… Your love, comments, words of support,overwhelm me. I read them & I smile through tears.
I am so grateful for all of you.
I do not have the energy to answer each one of you individually but each of you has given me unparalleled hope and empowered me.
All my love pic.twitter.com/ZflxBfCbyA
— Nadia Jamil (@NJLahori) July 28, 2020