Buy website traffic cheap

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ بھی خواتین کے لیے غیر محفوظ ہوگیا

لاہور(ویب دیسک): قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تعینات خاتون ملازم کو اپنے ہی ادارے کے ایک اور مرد افسر کے ہاتھوں مبینہ طور پر جنسی ہراساں کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے خاتون افسر کو ہراساں کرنے کا کیس سامنے آ گیا، اس حوالے سے خاتون افسر نے انسداد ہراسیت محتسب کے دفتر میں درخواست بھی دائر کردی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ انہیں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹر آئی آر وسیم اقبال چوہدری نے متعدد مرتبہ ہراساں کرنے کی کوشش کی اور اعلیٰ حکام کو شکایت کرنے کی صورت میں تبادلے کی دھمکی دی گئی۔ میں نے اعلیٰ حکام کو شکایت کی تو مجھے چپ رہنے کا کہا گیا، مجھے دھمکی دی گئی معاملہ اٹھانے کی صورت میں کیریئر متاثر ہو گا۔انسداد ہراسیت محتسب کشمالہ طارق نے ڈائریکٹر آئی آر وسیم اقبال چوہدری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کرلیا ہے۔ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 20 فروری تک اپنا تحریری جواب جمع کرائیں۔