Buy website traffic cheap


قومی اسمبلی میں ہنگامہ،آغارفیع اللہ کو ایوان سے نکال دیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی ،ایوان مچلی منڈی بن گیا ،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے پیپلزپارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ کو ہنگامہ آرائی پر ایوان سے باہر نکلنے کا حکم دے دیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت ہوا، ایوان میں ایم ایم اے کے رکن قومی اسمبلی عبدال اکبر چترالی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن سے احتجاج کر رہا ہوں کہ آپ کو آج شہدا کیلئے بات کرنی چاہیے تھی،

پشاور واقعہ افسوسناک ہے حکومت کو سوچنا چاہیے، ان شہدا کیلئے حاص پیکیج کا اعلان ہونا چاہیے، اپوزیشن اراکین حرام کھا رہے ہیں، اپوزیشن ارکان استعفیٰ دیں، میں بھی ان کے ساتھ استعفیٰ دوں گا۔

وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری نے عبدال اکبر چترالی کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ کل پشاور میں 12 شہادتوں کا واقعہ دل ہلا دینے والا ہے، قرآن و حدیث پڑھنے والے تو شہید ہوگئے، اگر ہم آج بھی سیاست کرتے رہے توعوام کیاسوچیں گے۔

نور الحق قادری نے کہا کہ اگر ہم آرمی چیف اور مدرسہ اور توہین رسالت پر بھی سیاست کریں گے تو پھر کیا ہوگا، عبد الاکبر چترالی نے جو فتوی دیا ہے کہ ہم یہاں قانون بنانے آتے ہیں، اگر ہم قانون نہیں بناتے تو کیا ہماری تنخواہ اور مراعات حلال ہوگی۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملک میں گندم کی قیمت 1600 سو مقرر کی گئی لیکن مارکیٹ میں اس وقت 2400 قیمت ہے، 2400 کی ہی امپورٹ بھی کی جارہی ہے، 1600 سے اگر گندم 2 ہزار نہ کی گئی تو اگلے سال گندم ناپید ہو جائے گی، ہم اپنے کسان کو تحفظ نہیں دے رہے، باہر کے فامر کو سپورٹ کر رہے ہیں۔