دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا
لاہور: پی سی بی نے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا۔ پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 ٹی ٹونٹی اور 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے، جس کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔
اعلان کردہ اسکواڈ کے مطابق حارث سہیل اور عماد وسیم کی بالترتیب قومی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی اسکواڈزمیں واپسی ہوئی، محمد عباس اور نسیم شاہ بھی دوبارہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں، جب کہ اعظم خان پہلی مرتبہ قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ اور سلمان علی آغا قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل ہوئے ہیں۔ تاہم یاسر شاہ کی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔
ایک روزہ میچز کے اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رو¿ف، حارث سہیل، حسن علی، امام الحق، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر شامل ہیں۔