Buy website traffic cheap


نواز شریف نےاے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردار کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے تصدیق کی ہے کہ نواز شریف نے دعوت قبول کر لی ہے اور وہ اے پی سی میں وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

انہوں ںے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور نواز شریف میں فون پر سیاسی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال ہوا تھا۔ چیئرمن بلاول بھٹو نے نواز شریف کی صحت دریافت کی اور جلد صحتیابی کی دعا کی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کو کل(جمعہ کو) چیئرمن بلاول بھٹو زرداری نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی 20 ستمبر کو اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی منعقد کرے گی جس میں حزب اختلاف کے رہنما شرکت کریں گے۔ ا نواز شریف اے پی سی میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب بھی کریں گے۔