Buy website traffic cheap

نوازشریف

سابق وزیراعظم نوازشریف کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا

لاہور(ویب ڈیسک): العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیاد پر سزا معطلی کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 رکنی بنچ العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیاد پر سزا معطلی کا فیصلہ آج سنائے گا، فیصلہ دن 12 بجے سنایا جائے گا جبکہ اس موقع پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق (ن) لیگی کارکنوں کی آمد کے پیش نظر اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر اضافی سیکورٹی تعینات کی جائے گی، پولیس کی اضافی نفری کے ساتھ سپیشل برانچ کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔