Buy website traffic cheap

نوازشریف

نوازشریف کو لندن کے مہنگے ترین ریسٹورنٹ میں ناشتہ مہنگا پڑگیا

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم اس تصویر میں اپنے صاحبزادے حسن نواز، بھائی شہباز شریف، بھتیجے سلمان شہباز اور سمدھی اسحاق ڈار کے ساتھ بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔

شریف فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق اپنے اہلخانہ کے ہمراہ چہل قدمی کیلئے باہر گئے تھے۔ ادھر سابق وزیراعظم کی تصویر وائرل ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ان کے ذاتی معالج سے رابطہ کیا ہے۔ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سے نواز شریف کے علاج بارے میں تفصیلات طلب کی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ ان کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس حکومت پنجاب کو بھجوائی جائیں۔ ادھر وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے نواز شریف کی تصویر وائرل ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن کے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہونیوالی ملاقات کے مناظر۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں لکھا کہ کھاؤ پیو بیماری کا علاج انتہائی انہماک سے جاری ہے اور سارے مریض بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ پنجاب حکومت جو کہ نواز شریف کے علاج اور ضمانت کے معاملے میں براہ راست فریق ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ضمانت کی مدت میں توسیع کے لئے درخواست بھی دی ہوئی ہے جس پر ابھی پنجاب حکومت نے میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لے کر فیصلہ کرنا ہے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے پہلے ہی نواز شریف کے وکیل کو تازہ میڈیکل رپورٹس کیلئے مراسلہ لکھ دیا ہے۔