Buy website traffic cheap

Nawaz Sharif, PMLN, Operation, London, Journalist, Maryam Nawaz

نوازشریف نے تمام حالات و واقعات کو تحریری شکل دیدی

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف نے آپریشن سے قبل اپنے ساتھ پیش آنیوالے تمام حالات و واقعات اورسیاسی معاملات کو تحریری شکل دیدی ہے اور دستاویزکو خاندان کے سپردکردیا گیا ہے.

سابق وزیر اعظم اگلے چند دنوں میں اہم شخصیات جن میں سینئر صحافی بھی شامل ہیں سے ملاقات بھی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر 24 فروری کو ان کا آپریشن کیا جاتا ہے تو وہ اپنے ساتھ ہونیوالے واقعات کے بارے میں بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف مریم کے لندن پہنچنے تک آپریشن کیلئے تیار نہیں لیکن ان کی والدہ انہیں منانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔