Buy website traffic cheap


این سی او سی کا ویکسینیشن کے حوالے سے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: این سی او سی نے ویکسینیشن کے حوالے سے سخت اقدامات کرنے فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ویکسینیشن ٹیموں کو مختلف عوامی مقامات پر تعینات کیا جائے تاکہ موقع پر موجود افراد کو ویکسین لگائی جا سکے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا، نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل محمد ظفر اقبال، معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان، اور صوبائی وزراءصحت اور چیف سیکرٹریز نے ورچوئل شرکت کی۔

اجلاس میں گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں وبائی مرض کے چارٹ کے اعداد و شمار، قومی ویکسین کی حکمت عملی اور ملک بھر میں بیماری کے پھیلاﺅ کی روک تھام سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، فورم کو کوویڈ کے مثبت کیسز کی شرح، بیماری کے پھیلاﺅ، اموات کی تعداد اور نئے داخلوں کے بارے میں بتایا گیا، فورم نے شہروں کے لحاظ سے کوویڈ ویکسینیشن کے مجموعی پراسز پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔

این سی او سی کے مطابق فورم نے تین کیٹیگریز کے لیے بوسٹر ڈوز ایڈمنسٹریشن کی منظوری دے دی، ان کیٹیگریز میں ہیلتھ کیئر ورکرز، 50 سال سے اوپر اور امیونو کمپرو مائزڈ شامل ہیں، یہ خوراک مفت ہوگی اور اسے ویکسین کی آخری خوراک کے 6 ماہ بعد دیا جا سکتا ہے۔