Buy website traffic cheap

نیپرا

نیپرا نے پھربجلی مہنگی کردی

لاہور(ویب ڈیسک): نیپرا نے ایک بارپھر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیاہے .تفصیلات کے مطابق نیپرانے بجلی کی قیمت میں ایک روپے ستائیس پیسے فی یونٹ اضافہ کیا ہے. نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 27 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔نیپرا نے نوٹی فکیشن کےلئے فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صارفین سے یکساں ٹیرف ایک سال کےلئے وصول کیا جائے گا، نوٹی فکیشن کے بعد ایک سال میں ٹیرف کو ایڈجسٹ کیا جائے گا جبکہ یکساں ٹیرف میں ٹارگٹڈ سبسڈی بھی شامل ہے۔

حکومت اورآئی ایم ایف کے درمیان رابطوں کا دوبارہ آغاز
لاہور(ویب ڈیسک): وفاقی حکومت اوربین الاقوامی مالیاتی ادارے کے درمیان دوبارہ رابطوں کا آغازہوگیا اوروفاقی وزیرخزانہ اسد عمرنے ویڈیولنک کے ذریعے آئی ایم ایف حکام سے تفصیلی مذاکرات کیے ہیں. اسد عمر اور آئی ایم ایف کے وفد کے درمیان ویڈیو کانفرنس پر مذاکرات ہوئے جو ایک گھنٹے سے زائد جاری رہے جس میں اسد عمر نے حکومت کی طرف سے بجلی، گیس کی قیمتوں پر بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ نے سرکاری اداروں میں گورننس اور اصلاحات پر بھی بریفنگ دی۔اسد عمر نے ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ٹیکس وصولیاں بہتر بنانے کے حکومتی اقدامات سے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا اور ترسیلی کمپنیوں کے خسارے اور بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی۔مذاکرات میں طے پایا کہ آئی ایم ایف کا مشن جنوری کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کر کے اقتصادی پیکج کو حتمی شکل دے گا ۔