Buy website traffic cheap


لاک ڈاؤن میں کھلنے والے کاروبار کیلیے نیا حکم نامہ جاری

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ داخلہ سندھ نے سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن میں جو کاروبار کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ان کے لیے کورونا وائرس کے انتظامات اور ایس او پی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے عمل درآمد کے لیے ایس او پی میں ترمیم کرکے نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس میں آن لائن کاروبار سمیت کوریئر اور دیگر کمپنیوں کو نئے احکامات دیے گئے ہیں۔حکم نامے میں کہا گیا کہ جو کاروبار کھولنے کی اجازت دی گئی اس کے لیے کورونا وائرس کے انتظامات اور ایس او پی پر عمل کریں، اس کے بعد کاروباری عمل شروع کرنے کی اجازت ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق صنعتی زونز میں قائم کمپنیوں کی انڈرٹیکنگ سے متعلق ترمیم کی گئی ہے، صنعتی زونز اور محکمہ محنت سے متعلق بھی ترمیم کردی گئی ہے اورکاروبار کرنے کی اجازت دیے گئے اداروں،کمپنیوں کو فوری طور ایس او پی پر عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے۔