Buy website traffic cheap

روسی

روسی کمپنی کے دعوے نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ھلچل مچا دی

لاہور(ویب ڈیسک) روسی کمپنی نے سب سے زیادہ وزن اٹھانے والے ڈرون کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کا بنایا ہوا ڈرون پیٹرول انجن اور برقی موٹروں سے پرواز کرتا ہے اور مسلسل 8 گھنٹے تک 220 کلوگرام وزن اٹھاسکتا ہے۔ اب یہ کمپنی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کررہی ہے کیونکہ سب سے زیادہ وزن اٹھانے والے ڈرون کی کامیاب آزمائش حال میں کی گئی ہے۔ روسی علاقے تاتارستان کے ایک ویران علاقے میں اس کی آزمائش کی گئی ہے۔ اگرچہ ڈرون وزن اٹھا کر مقررہ بلندی تک نہ جاسکتا لیکن پھر بھی اس نے وزن اٹھانے کا نیا ریکارڈ ضرور قائم کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق: اسکائف ڈرون کو قوت دینے کے لیے اس میں طاقتور پیٹرول انجن نصب ہے اور ساتھ ہی اس کی پنکھڑیاں برقی قوت سے آگے بڑھتی ہیں۔ دونوں مل کر 220 ہارس پاور کی قوت پیدا کرتے ہیں جبکہ وزن اٹھانے کے بعد کناروں پر لگیں چھوٹی موٹریں اپنی قوت سے ڈرون کو ہوا میں مستحکم رکھتی ہیں۔ کمپنی کے مطابق اگلے مرحلے میںان کا ڈرون 400 کلوگرام وزن بھی اٹھاسکے گا۔ تاہم یہ ماڈل ہر طرح کا وزن لے جاسکتا ہے۔ اسے فصلوں میں اسپرے کرنے، تلاش کرکے لوگوں کو اٹھانے اور پانی کے جہازوں تک وزن پہنچانے کے لیے ہیلی کاپٹر کی جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔