Buy website traffic cheap


نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کو ٹیکس مراعات دینے کیلیے قانون سازی شروع

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کو ٹیکس مراعات دینے کے لیے قانون سازی کا عمل شروع کر دیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو ( ایف بی آر) کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کو مراعات کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے۔ترجمان ایف بی آر کے مطابق اس سلسلے میں تمام سٹیک ہولڈرز سے تجاویز مانگی جا رہی ہیں اور سٹیک ہولڈرز اپنی طرف سے بھی تجاویز بھجوا رہے ہیں۔

ایف بی آر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تجاویز پر غور خوض کے بعد قانون بنایا جائے گا۔ترجمان کا بتانا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے لیے 30 ارب روپے کا پیکج مختص کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ برس اپریل میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا افتتاح کیا تھا اور بعدازاں نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان بھی کیا تھا۔