Buy website traffic cheap


نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم وطن واپسی کیلئے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گئی

راولپنڈی: پاکستان میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز منسوخ کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اپنے وطن واپس جانے کےلیے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گئی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ لاو¿نج میں بٹھایا گیا ہے۔ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ٹیم کی واپسی کی موومنٹ کے دوران انتظامات اسپیشل برانچ اور حساس سیکورٹی اداروں نے سنبھال لیے ہیں۔

نیوزی لینڈ ٹیم کے مینیجر کی درخواست پر خصوصی چارٹرڈ فلائٹ پانچ بجے اسلام ائیرپورٹ اترے گی جس میں نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان سے دبئی روانہ ہوگی۔ فلائٹ نیوزی لینڈ آفیشلز اور ٹیم کے 34 افراد کو لے کر جائے گی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان آمد کے بعد سے سربراہان مملکت کی سطح کی سیکورٹی دی جارہی ہے۔ ٹیم کی واپسی آج شام تک متوقع ہے تاہم ٹیم کو لے جانے والا طیارہ تاحال ائیرپورٹ نہیں پہنچا ہے۔