Buy website traffic cheap


پاکستان،نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کا اسٹیٹس تبدیل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا اسٹیٹس تبدیل کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق آئندہ ہفتے کھیلے جانے والے 3 ون ڈے اب آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ س±پر لیگ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق تینوں ایک روزہ میچ دو طرفہ سیریز کے میچز شمار کیے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ فیصلہ ڈی آر ایس کی عدم دستیابی کے باعث کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ڈھاکا سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی ہے۔اسلام آباد پہنچنے پر مہمان ٹیم کا نجی ہوٹل میں کورونا وائرس ٹیسٹ ہوگا، کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر مہمان ٹیم کو پریکٹس کی اجازت ملے گی۔