Buy website traffic cheap


2 کروڑ ماسک سمگل ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں:وزارت صحت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت صحت کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک سے 2کروڑ ماسک سمگل کرنے کا الزام بے بنیاد ہیں، صرف 35 لاکھ ماسک چین کی درخواست پر 5 چینی کمپنیوں کوبرآمد کیے گئے۔

سپریم کورٹ میں کورونا وائرس از خود نوٹس کیس میں وزارت صحت نے اپنی رپورٹ جمع کرائی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں فیس ماسک کی کمی نہیں، ملک سے 2کروڑ ماسک سمگل کرنے کا الزامات بے بنیاد ہیں، صرف 35 لاکھ ماسک چین کی درخواست پر 5 چینی کمپنیوں کوبرآمد کیے گئے، ماسک برآمدگی سے متعلق معاملے کی تحقیقات ایف آئی اے کررہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 6416 ٹیسٹ کیے گئے، رواں ماہ کے آخر تک 20 ہزار ٹیسٹ کرنے کے اہل ہو جائیں گے ، مقامی سطح پر وینٹی لیٹرزبنانے کی اجازت دے دی گئی ہے، 100 لائسنس ہولڈرز کو ڈبلیو ایچ او کےمعیار کے مطابق 300 سینی ٹائزر بنانے کی اجازت دی گئی، پی پی ایز کی قیمت مستحکم رکھنے کے لیے 100سےزائد چھاپے مارے گئے، جاں بحق ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے لیے خصوصی پیکج تیاری کے مراحل میں ہے۔