Buy website traffic cheap


ندا یاسر نے مروہ کی فیملی کوشو میں بلانے پر معافی مانگ لی

کراچی(ماینٹرنگ ڈیسک) مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 5 سالہ مروہ کے والد اور دادی کو شومیں بلاکر ان سے غیر سنجیدہ سوالات پوچھنے پر معافی مانگ لی۔چند روز قبل ندا یاسر نے اپنے مارننگ شو میں کراچی میں زیادتی کے بعد بے رحمی سے قتل ہونے والی 5 سالہ مروہ کے والد اور دادی کو اپنے شو میں بلایا تھا اور ان سے واقعے سے متعلق سوالات پوچھے تھے جس کی وجہ سے بچی کی دادی شو کے دوران ہی پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی تھیں۔

ندا یاسر کی جانب سے شو پر بچی کے لواحقین کو بلا کر ان سے واقعے کے متعلق پوچھناسوشل میڈیا صارفین کو بالکل پسند نہیں آیا اور لوگوں نے ندا یاسر کوبےحس قرار دیتے ہوئے نہ صرف ان کے شو پر تنقید کی اور شدید غم و غصے کا اظہار کیابلکہ ان کے شو پر پابندی کا مطالبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا