Buy website traffic cheap


امریکہ نے اپنے وفادار افغان شہریوں کوواشنگٹن منتقل کردیا

 واشنگٹن:افغان شہریوں کو امریکہ سے وفادری کا انعام مل گیا ،امریکی حکومت نے افغانستان سے 200افغان شہریوں اور ان کے خاندان کو خصوصی طیارے کے ذریعے ذریعے واشنگٹن منتقل کردیا

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان سے امریکا کے وفادار افغان شہریوں اور ان کے اہل خانہ کے انخلا کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے۔ امریکا کے لیے کام کرنے والے افغان شہریوں نے اپنی جانوں کو لاحق خطرے کے باعث کابل میں امریکا منتقلی کے لیے مظاہرہ بھی کیا تھا۔

امریکی وزارت داخلہ کے دستاویز اور فلائٹ ٹریکر سے پتہ چلتا ہے کہ پہلی کھیپ میں 57 بچوں اور 15 شیر خوار سمیت 221 افراد کو خصوصی پرواز کے ذریعے واشنگٹن کے ڈولیئس ایئرپورٹ پر اتارا گیا ہے۔ افغان شہریوں کی امریکا منتقلی کے لیے مزید پروازیں بھی متوقع ہیں۔

گزشتہ ہفتے ہی صدر جوبائیڈن نے امریکا کے لیے کام کرنے والے افغان شہریوں اور ان کے اہل خانہ کی امریکا منتقلی اور ا?بادکاری کے لیے 10 کروڑ ڈالر کے فنڈ کی ہنگامی طور پر منظور دی تھی جب کہ اس سے قبل وہ 2 کروڑ ڈالر کی منظوری بھی دے چکے تھے۔

توقع کی جارہی ہے کہ امریکا کی مدد کرنے والے ڈھائی ہزار افغان شہریوں اور ان کے اہل خانہ کے پہلے دستے کو رواں ماہ کے آخر تک ورجینیا میں واقع امریکی فوجی اڈے فورٹ لی میں ٹھہرایا جائے گا جہاں وہ اپنے ویزا درخواستوں کی آخری کارروائی کا انتظار کریں گے۔

یوں تو امریکی قانون میں ایسے تارکین وطن کو امریکا میں سکونت دینے کی گنجائش ہے جنھوں نے امریکا کی مدد کی ہو تاہم ایسے خصوصی ویزوں کی تعداد نہایت کم تھی البتہ جمعرات کو امریکی ایوان نمائندگان نے قانون سازی کے ذریعے خصوصی امیگریشن ویزوں کی تعداد 8 ہزار تک بڑھانے کی منظوری دی تھی۔

واضح رہے کہ 24 جولائی کو امریکی نشریاتی ادارے ”سی این این“ نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی فوج کے لیے مترجم کی خدمات انجام دینے والے سہیل پردیس کو کابل میں طالبان نے اس وقت اغوا کرکے سر قلم کردیا جب وہ عید سے قبل پر اپنی بہن کو لینے گاﺅں جا رہے تھے۔