Buy website traffic cheap


کسی بھی گاہک کا ماسک کے بغیر دکانوں میں داخلہ ممنوع

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کمشنر کراچی نے دکانداروں کو سختی سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

کمشنر کراچی نے کہا ہےکہ دکانیں کھولنے کی اجازت ایس او پیز پر عمل کرنے سے مشروط ہے اور ایس او پیز پر عمل کرانا دکانداروں کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے ہدایت کی کسی گاہک کو ماسک کے بغیر دکان میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے، اپنی دکان پر کام کرنے والوں کی لسٹ اور ایس او پی آویزاں کریں، ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کا استمال کریں، دکان میں ڈس انفیکٹ اسپرے رکھیں۔

کمشنر کراچی نےمزید ہدایت کی کہ دکان میں کام کرنے والوں کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ رکھیں، ہر 3 -4 گھنٹے بعد دکان کو اسپرے کرکے ڈس انفیکٹ کریں اور زیادہ گاہک آنے کی صورت میں گاہکوں کے لیے فاصلے کے دائرے بنائیں، ٹمپریچر گن کا استمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ یس او پی پرعمل نہ کرنے کی صورت میں دکان یا مارکیٹ سیل ہوسکتی ہے۔