Buy website traffic cheap


کسی کرکٹرز کی تنخواہ نہیں کٹے گی:پی سی بی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پی سی بی نے کرکٹرز کی تنخواہوں میں کٹوتی کا امکان مسترد کردیا ہے۔

ویڈیو بیان میں چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ ملک کے انٹرنیشنل کرکٹرز ہویا ڈومیسٹک سب ہمارے سٹیک ہولڈر ہیں، ان کے مفادات کا تحفظ کریں گے، تنخواہوں میں کوئی غیرمعمولی کٹوتی نہیں کی جائے گی، نئے کنٹریکٹ پالیسی کے مطابق دیے جائیں گے۔

احسان مانی نے کہا کہ سٹاف کی چھانٹی کا بھی کوئی ارادہ نہیں، سابق کرکٹرز کو پینشن دینے سمیت ہرممکن مدد کرتے رہے ہیں، اس باربھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، پی سی بی کے اخراجات میں کمی ضرورکرنا ہوگی، اس کے لیے مناسب طریقہ کاراختیارکیا جائے گا۔