
منافق لوگوں کی بجائے اکیلا رہنا زیادہ بہتر ہے: نعمان اعجاز

لاہور (ماینٹرنگ ڈیسک) اداکار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ منافق لوگوں کی بجائے اکیلا رہنا زیادہ بہتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کے ساتھ رہنے سے بہتر ہے انسان اکیلا رہے جو دل میں آپ کے لیے نفرت رکھتے ہوں اور بظاہر آپ سے پیار کرتے ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آج کل یہ جاننا مشکل ہے کہ کون آپ کے ساتھ مخلص ہے۔ نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ ہر فنکار کی خواہش ہوتی ہے کہ ایسا کردار نبھائے جسے اس کے پرستار مدتوں یاد رکھیں اور میںبھی ہمیشہ ایسے ہی کردار کی تلاش میں رہتا ہوں