Buy website traffic cheap

nyc to beijing

بیجنگ سے نیویارک پہنچیں صرف ایک گھنٹے میں

چین کی ایک کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک ایسے پروں والے راکٹ پر کام کررہی ہے جو مسافروں کو لے کر صرف ایک گھنٹے میں بیجنگ سے نیویارک تک پہنچ جائے گا۔

یہ راکٹ ہونے کے ساتھ ساتھ مسافر بردار ہوائی جہاز بھی ہو گا، اسے چینی کمپنی اسپیس ٹرانسپورٹیشن نے تیار کیا ہے .

کمپنی کا کہنا ہے کہ راکٹ نما ہوائی جہاز مستقبل میں مسافروں کو دور دراز مقامات تک بہت کم وقت میں پہنچانے کے علاوہ مصنوعی سیارچوں اور دیگر سامان کو خلائی مدار میں چھوڑنے کا کام بھی کر سکے گا۔

اسے ایک طیارے کے نچلے حصے میں رکھ کر خاصی بلندی تک پہنچایا جائے گا جہاں یہ طیارے سے الگ ہو کر اپنا انجن سٹارٹ کر کے برق رفتاری سے اپنی منزل کی جانب پرواز کرنے لگے گا۔

اس طرح یہ 7 ہزار کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرتے ہوئے بیجنگ سے نیویارک پہنچے گا۔