Buy website traffic cheap


اوگرا نے گیس کی اوسط قیمت میں 16.37فیصد تک اضافے کی منظوری دےدی

گیس کی اوسط قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2021 سے وزارت توانائی سے منظوری کے بعد ہو گا‘اوگرا
اسلام آباد:آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی اوسط قیمت میں 16.37فیصد تک اضافے کی منظوری دےدی۔

اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے گیس قیمت میں 94روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے اور گیس کی اوسط قیمت 670 روپے37 پیسے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن کیلئے گیس کی اوسط قیمت میں 6.32 فیصد اضافے کی جبکہ 50روپے فی ایم ایم بی ٹی یواضافے کی منظوری دی گئی ہے۔اوگرا کے مطابق سوئی سدرن کیلئےگیس کی اوسط قیمت829 روپے48پیسےفی ایم ایم بی ٹی یوکرنے کی منظوری بھی دی ہے۔اوگرا کا کہنا ہے کہ گیس کی اوسط قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2021 سے وزارت توانائی سے منظوری کے بعد ہو گا۔