Buy website traffic cheap


اوگرا کا پٹرول ذخیرہ کرنیوالے پمپس کیخلاف کارروائی کیلئے انتظامیہ سے رابطہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے پمپس کے خلاف کارروائی کے لیے انتظامیہ سے رابطہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکر ٹریز کو خطوط لکھ دیے۔

اوگرا کی جانب سے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے پٹرول پمپس کےخلاف قانونی کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کے بعد یکم جون سے ملک بھر میں پٹرول کی قلت ہے اور کراچی سمیت کئی شہروں میں بیشتر پٹرول پمپس پر پٹرول نہیں مل رہا جس پر اوگرا نے کچھ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے ہیں۔