Buy website traffic cheap

IT-profasional

14سالہ بچے نے12وولٹ پر چلنے والا گیزربنا لیا

لاہور میں چودہ سالہ آئی ٹی پروفیشنل نے بارہ وولٹ پر چلنے والا گیزر تیار کر لیا ہے۔ وائی فائی سے لیس اور ایپ کی مدد سے چلنا والا اٹومیٹک گیزر منٹوں میں پانی گرم کرنے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ پچاس فیصد سے زائد بجلی کی بچت بھی کرتا ہے۔دیکھنے میں چولہا لگتا ہے لیکن حقیقت میں گیزر ہے جو موبائل فون سے کنیکٹ ہوکر گیس اور بجلی کی بچت بھی کرتا ہے۔جدید طرز کا کا آئی او ٹی گیزر پانی کا درجہ حرارت مقررہ سطح پر پہنچنے کے بعد خود بخود بند ہو جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

او لیول کے طالبعلم محمد ہزیر کو گیزر کی تیاری کے لیے ایک ماہ کا وقت لگا اور اس کیلئے متعدد تجربات بھی کرنے پڑے۔محمد ہزیر کے مطابق’یہ گیزر خودبخود بند ہوجاتے ہے اس میں دو سینسر ہے ایک پانی کا درجہ حرارت چیک کرتا ہے دوسرا فلیم بتاتا ہے‘۔

چودہ سالہ آئی ٹی پروفیشنل کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے جنون کی حد تک لگاو ہے۔ اس نے ہوم آٹومیشن سسٹم، روبوٹک آرم سمیت متعدد پراجیکٹ بھی بنارکھے ہیں۔ دو سال کی عمر میں میرے ٹیچر نے مجھے کہا کہ اے ار ایف لکھو تو ارفع کریم آتا ہے،، کیا آپ چاہتے ہو کہ ایچ یو زی لکھو تو آپ کا نام آئے تب سے میں نے کچھ بننے کی ٹھان لی۔کم عمر آئی ٹی پروفیشنل کے والدین بھی اپنے بیٹے کی کامیابیوں پر نازاں ہیں۔

والد یاسر اعوان کا کہنا تھا کہ والدین کے لیے اس سے بڑی کیا خوشی ہوگی جب انہیں اپنے بیٹے کے نام سے بلایا جائے۔ گورنر ہاوس گئے تو وہاں وہ لوگ سمجھے کے میں ہزیر ہوں‘۔محمد ہزیر نے سات سال کی عمر میں کم عمرترین مائیکروسوفٹ سرٹیفائیڈ آئی ٹی پروفیشنل، ساڑھے آٹھ سال میں ینگیسٹ آئی ٹی سیکیورٹی سرٹیفائڈ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

یونیسف اڈولیسنس چمپئن کے علاوہ نیشنل آئیکون، ڈاکٹر اے کیو گولڈ میڈل سمیت متعدد ایوارڈز بھی اپنے نام کیے ہیں۔آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا شوق رکھنے والا حزیر کم عمری میں ہی بڑے بڑے کارنامے سرانجام دے چکا ہے جو یقیناً نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہے۔