Buy website traffic cheap


عمر اکمل کی قسمت امریکہ پہنچ کر بھی نہ بدلی

کیلیفورنیا :بیرون ملک جانے والے ممتاز بیٹسمین عمر اکمل نے امریکہ میں لیگ کرکٹ کھیلنا شروع کر دی۔ذرائع کے مطابق 31سالہ عمر اکمل کا ناردرن کیلیفورنیا کرکٹ ایسوسی ایشن سے محدود مدت کا معاہدہ طے پاگیا، تاہم میچ فکسنگ کے مجرم کرکٹرکا امریکہ میں ناکام آغاز ہوا۔

اطلاعات کے مطابق عمر اکمل اپنے پہلے ہی میچ میں ناکام رہے۔ کیلیفورنیا زلمی کی نمائندگی کرنیوالے عمر اکمل صفر کی خفت کا شکار ہوگئے۔ وہ بغیر کوئی رنز بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل امریکہ میں مستقل قیام کے خواہاں ہیں اور قانونی قیام کے لیے امریکہ میں طویل مدتی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، ڈومیسٹک سیزن میں نظر انداز کیے جانے پر بددل ہونے والے عمر اکمل اب امریکہ میں مستقل قیام پر غور کر رہے ہیں۔