Buy website traffic cheap


عمر سعید شیخ کو تحویل میں لے کر مقدمہ چلانے کیلئے تیار ہیں ،امریکہ

واشنگٹن:امریکی قائم مقام اٹارنی جنرل جیفری روزن نے احمد عمر شیخ کی رہائی پر درعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ڈینیئل پرل کیس کے مرکزی ملزم عمر شیخ کے خلاف مقدمہ چلانے کیلئے تیار ہیں
امریکی میڈیا کے مطابق جیفری روزن نے کہا کہ پاکستانی عدالت سے رہائی پانے والے احمد عمر سعید شیخ پر امریکی عدالت میں مقدمہ چلایا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیفری روزن نے مزید کہا کہ احمد عمر سعید شیخ کی رہائی کا حکم دہشت گردی کے شکار افراد کی توہین ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمر شیخ کی سزا بحالی کی کوشش کامیاب نہ ہوئی تو امریکا انہیں تحویل میں لے کر مقدمہ چلانے کے لیے تیار ہے۔امریکی قائم مقام اٹارنی جنرل جیفری روزن نے کہا کہ صحافی ڈینیئل پرل کے اغوا اور قتل میں کردار پر احمد عمر سعید شیخ کو انصاف سے بچنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔